نوان میدان میں ایک دن کا ٹریک
(Mahu Valley) کچھ دن پہلے یعنی بتاریخ ١٧ اپریل ٢٠٢٦ کو میں نے ایک گروپ کے ساتھ ٹریک کرنے کا رخ کیا جو مہو ویلی سے لگ بھگ ٦-٧ کلو میٹر دور ہے۔مہو ویلی میں ہم تقریباً ٩:٣٠ اے ایم پہنچ گئے۔وہاں سے دائیں جانب مڑ گئے جو بالکل چٹیل راستہ دکھائی دے رہا تھا۔ایک صاف و شفاف نالہ بھی برابر نیچے کی اور بہ رہا تھا۔ ہم تقریباً دو گھنٹے میں نوان ویلی پہنچ گئے، وہاں باقی ساتھیوں کا انتظار کرنے کے بعد ہم نے ایک ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا۔کھانا کھا کر پاس مسجد میں نماز ادا کی جو آدھی پتھریلی دیوار سے گھیری ہوئی پہاڑ کے دامن میں تھی۔نماز پڑھنے کے بعد میں نے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مع ہمارے رہنما مسمی عاشق صاحب بمرن باغ کی چوٹی عبور کرنے ارادہ کیا، لیکن افسوس گروپ ایڈمن کی طرف باکل اجازت نہ ملی، اگرچہ ٹریک کے شروع میں نوان سے بمرن باغ( تک کا پروگرام بنایا گیا تھا۔تھوڑی مایوسی تو ہوئی البتہ اب ہم نے ایک ساتھ سیدھے اوپر چوٹی پر جانا شروع کیا جہاں سے پٹنی ٹاپ، منگت اور بٹوٹ جیسی جگہیں دکھائی دے رہی تھیں۔وہاں پتہ چلا کہ دائیں جانب برفیلی پہاڑ کے اس طرف تتاپانی بھی واقع ہے۔ کچھ دی...